چیرمین عرفان خان نے تمام کونسلروں سمیت اپنے دفتر کا چارج دوبارہ سنبھال لیا
چیئرمین عرفان خان جو کہ یونین کونسل گڑھی سکندر کے چیئرمین ہیں انھوں نے گذشتہ دن اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھالا ہے.چیئرمین عرفان خان اوران کے ساتھ تمام کونسلرز جو کہ 2016 میں منتخب ہوئے تھےان سب نے دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے
بلدیاتی ادارے کیوں ختم ہوئے:
دو سال قبل 2019 میں پنجاب حکومت نے موجودہ بلدیاتی ادارے ختم کر دیے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایک متبادل بلدیاتی نظام لائیں گے.لیکن گزشتہ دن سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے یہ بلدیاتی ادارے دوبارہ بحال کر دیا
جس کے بعد پورے پنجاب میں بلدیاتی نمائندے بحال ہوگئےہیں جس میں ہماری یونین کونسل گڑھی سکندر کے چئیرمین اور کونسلر بھی بحال ہوگئے ہیں.
بلدیاتی اداروں کی مدت:
لیکن اب یہ نمائندے دو ماہ ہی کام کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی مدت دو ماہ بعد ختم ہو جائے گی۔ ابھی ان کی مدت 31 دسمبر2021تک ہے جس کے بعد نۓ بلدیاتی انتخابات ہوں گے